نوابشاھ: پاکستان پیپلز پارٹی ضلع شہید بینظیرآباد کی ضلعی قیادت تبدیل، سوشل میڈیا پر خبریں وائرل

دی پاکستان افیئرز- ویب ڈیسک نوابشاھ:

سوشل میڈیا پر یہ خبریں تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، کہ پیپلز پارٹی قیادت ضلع شہید بینظیر آباد کی باڈی تبدیل کر دی گئی ہے۔ 

ضلعی صدر شہید بینظیر آباد علی اکبر جمالی سے صدارت واپس لے لی گئی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی ضلعی صدر شہید بینظیرآباد: سالم خان زرداری کو مقرر کر دیا گیا ہے۔ جبکہ جنرل سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی شہید بینظیرآباد: سید علی حیدر شاھ کو مقرر کر دیا گیا۔

تاہم سوشل میڈیا پر اب تک اس حوالے سے پیپلز پارٹی میڈیا سیل کی جانب سے کوئی باقاعدہ پریس رلیز جاری نہیں کی گئی اور نہ ہی ایسا نوٹیفکیشن پبلک / جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سندھ بھر میں پاکستان پیپلز پارٹی چیرمین بلاول بھٹو کی خصوصی ہدایات پر پیپلز پارٹی کی ضلعی قیادت کو تبدیل کر دیا گیا ہے اور یہ پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت کا اندرونی فیصلہ ہے۔

تاہم دیکھنا یہ ہے کہ اب نئی ضلعی قیادت اپنے پارٹی ورکز اور عوامی خدمت میں کیا کردار ادا کرتی ہے؟

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی