دی پاکستان افیئرز: ویب ڈیسک حیدرآباد:
مورخہ: یکم اکتوبر 2024 کو مینجنگ ڈائریکٹر شمس بلڈرز اینڈ ڈویلپرز حیدرآباد دعا تھیبو کی جانب سے
سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی۔ جس میں دعا تھیبو نے اپنے خاوند محمد دین میمن کی گرفتاری سے پردہ اٹھانے کی دھمکی دیتے ہوئے ایک پوسٹ وائرل کی اور کہا کہ اب بہت ہوگیا، اس نے بہت صبر کیا مگر اب وہ اپنے خاوند کی گرفتاری سے متعلق حقائق سے پردہ اٹھائے گی۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے صحافی اور وی لاگر امتیاز چانڈیو اور دعا تھیبو کے مابین سوشل میڈیا پر ایک دوسرے پر الزام تراشی کا سلسلہ شروع ہوا، جو اب ایک اور رخ اختیار کر گیا ہے۔ یا کہانی میں ایک Twist آگیا ہے۔
اب دعا تھیبو کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر دو ایسی پوسٹ شیئر کی گئی ہیں، جو پڑھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنتی جا رہی ہیں اور دعا تھیبو کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو فالو کرنے والوں کی دلچسپی مزید بڑھ گئی ہے۔ اب دعا تھیبو نے اپنے الزامات کی بندوق کا رخ امتیاز چانڈیو کے بعد دوسرے بہت ہی بڑے نامور سیاستدان اور دیگر افراد کی طرف موڑ لیا ہے۔
دعا تھیبو کی جانب سے ایک ایسی پوسٹ شیئر کی گئی ہے۔ جس میں انہوں نے اپنے خاوند محمد دین میمن کی گرفتاری سے متعلق حقائق کچھ اس طرح بیان کیئے ہیں۔
01۔ محمد دین میمن کی ایک بہن ماروی میمن ہے۔ جو ڈاکٹر تنویر میمن کی بیوی ہے اور وہ آمریکا میں رہائش پذیر ہیں۔ دعا تھیبو نے لکھا ہے کہ محمد دین میمن اور میری شادی پر ان کی بہن ماروی میمن ناراض تھی اور یہ ناراضگی اس قدر شدید ہوگئی کہ ماروی میمن نے اس کے اپنے سگے بھائی محمد دین میمن کی جانب سے دیئے گئے بنک چیکس باؤنس کرواکر ایف آئی آر درج کروا دی ہے۔
02۔ سندھ کے وزیرِ (جیل خانہ جات) حاجی علی حسن زرداری سے قربتیں بڑھا کر اپنے خاوند تنویر میمن سے حاجی علی حسن زرداری کی مردانہ کمزوری کا علاج کروانے کے بدلے میں حاجی علی حسن زرداری کے ذریعے میرے خاوند محمد دین میمن کو گرفتار کروا کر جیل میں ڈلوا دیا ہے۔
03۔ دوران قید میرے خاوند محمد دین میمن پرنہ صرف شدید تشدد کیا گیا ہے، بلکہ اس سے دعا تھیبو کو طلاق دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ جس پر دستخط کرنے سے محمد دین میمن نے صاف انکار کر دیا ہے۔ جس کے ثبوت سوشل میڈیا پر محمد دین میمن اور اس کی بہن ماروی میمن کی آپس میں کی گئی وائس چیٹ (گفتگو) کی صورت میں موجود ہیں۔
04۔ جو لوگ دعا تھیبو پر محمد دین میمن کی گرفتاری کے الزامات عائد کر رہے ہیں، ان کو واضح کرتی ہوں کہ، محمد دین میمن میرے بچوں کا والی وارث ہے۔ اس کو جھوٹ پر مبنی جعلی کیسز میں جیل میں ڈلوانے میں اہم کردار حاجی علی حسن زرداری کا ہے، جو ڈاکٹر تنویر میمن سے اپنی دوستیاں نبھا رہا ہے۔
05۔ دعا تھیبو نے مزید یہ بھی لکھا ہے، کہ جب وہ اپنے خاوند محمد دین میمن سے ملاقات کیلئے جیل جاتی ہے، تو جیل پولیس اس کو بہت تنگ کرتی ہے۔ سارا سارا دن انتظار کرواتے ہیں اور میرے معصوم بچوں کو اپنے والد سے ملاقات بھی نہیں کرنے دیتے۔ یہ سارا ظلم و ستم حاجی علی حسن زرداری صرف اور صرف ڈاکٹر تنویر میمن اور اس کی گھر والی ماروی میمن کے کہنے پر کیا جا رہا ہے۔
06۔ جس کی ثبوت کے طور پر حاجی علی حسن زرداری کو ڈاکٹر تنویر کے گھر میں دعوت طعام پر مدعو کرنے والی ایک تصویر سب سے بڑا ثبوت ہے۔ دعا تھیبو کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا فیس بک اکاؤنٹ پر تنویر میمن کی آئی ڈی پر موجود دعوت کی وہ تصویر بھی اپلوڈ کر دی گئی ہے اور تنویر میمن اور ماروی میمن کی جانب سے محمد دین میمن پر درج کروائی گئی ایف آئی آر کاپی بھی اپلوڈ کر دی گئی ہے۔
اب دیکھنا یہ ہے، کہ ایم پی اے وزیرِ جیل خانہ جات (سندھ) حاجی علی حسن زرداری، مینجنگ ڈائریکٹر شمس بلڈرز اینڈ ڈویلپرز دعا تھیبو کی جانب سے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کا کس طرح دفاع کرتے ہیں؟ اور کیا حکمتِ عملی اختیار کرتے ہیں؟