حیدرآباد: مشہور سیاستدان و پراپرٹی بلڈر محمد دین میمن کی گھر والی دعا تھیبو اور مشہور صحافی، وی لاگر امتیاز چانڈیو ایک دوسرے کے آمنے، سامنے

دی پاکستان افیئرز: ویب ڈیسک حیدرآباد 

مشہور سیاستدان و پراپرٹی بلڈر محمد دین میمن سے شادی کرنے والی دعا تھیبو اور امتیاز چانڈیو کی آج کل سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف محاذ آرائی جاری ہے۔ 

امتیاز چانڈیو نے اپنے وی لاگز میں الزام عائد کیا ہے، کہ دعا تھیبو نے مشہور بلڈر محمد دین میمن کو بیماری کے بسترے پہنچا دیا ہے۔ اس کا کام امیر لوگوں سے فرضی شادی رچا کر ان کو برباد کر کے ان کی پراپرٹی پر زبردستی قبضہ کرنا ہے اور اس کے پیچھے اس کو سیاسی و عسکری ونگز کی جانب سے سپورٹ کی جاتی ہے۔ اس نے یہ بھی الزام عائد کیا ہے، کہ اب دعا تھیبو کے (سابقہ) ایم این اے ایشور لال سے تعلقات ہیں اور اب یہ دونوں حیدرآباد میں دعا آئیکون کے نام سے ایک کمرشل ٹاور بناکر لوگوں سے لاکھوں روپے لوٹنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، پروجیکٹ پر کام جاری ہے، لوگ ان فراڈیوں کے جھانسے میں ہر گز نہ آئیں؟ اور امتیاز چانڈیو یہ پروجیکٹ کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دیگا۔ جس کے بعد حیدرآباد میں قومپرست کارکن محبوب ابڑو بھی دعا تھیبو کے خلاف فراڈ اور کرپشن کے الزامات عائد کرتے ہوئے ایک مختصر عوامی ہجوم کے ساتھ نموندار ہوا اور دوسرے ہی روز اس کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کردی گئی۔

جبکہ دعا شمس آئیکون بلڈرز اینڈر ڈویلپرز کہ ڈائریکٹر دعا تھیبو نے امتیاز چانڈیو کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنے خلاف پروپیگینڈا اور لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا، کہ محمد دین میمن زندہ ہے اور وہ اسی کے نام سے جانی اور پہچانی جاتی ہے اور محمد دین میمن کے بچے اور دعا تھیبو اس کے وصی وارث ہیں اور محمد دین میمن دعا تھیبو کا وارث ہے اور وہ لائیو آکر امتیاز چانڈیو کے الزامات کا جواب دے رہی ہے اور ایک عورت ہوکر یہ جرئت کر رہی ہے۔  

دعا تھیبو نے امتیاز چانڈیو کے الزامات کے جواب میں سوشل میڈیا پر لائیو آکر امتیاز چانڈیو سے مخاطب ہو کر، کہا کہ اس نے دعا آئیکون پروجیکٹ میں اگر کوئی فراڈ کیا ہے؟ تو پھر وہ حیدرآباد میں اپنے آفیس میں بیٹھ کر اس دعا آئیکون پروجیکٹ پر مسلسل کیوں کام کر رہی ہے؟ لوگوں کا اس پر اعتماد کیوں بحال ہے؟ مزید کہا کہ سب کو پتا ہے، کہ امتیاز چانڈیو ایک بلیک میلر صحافی ہے، جو آئے روز کسی نہ کسی عزتدار کی پگڑی اتار رہا ہوتا ہے اور اب وہ میرے خلاف حیدرآباد میں بھتہ خور محبوب ابڑو کو لانچ کر رہا ہے۔ مگر اب امتیاز چانڈیو کی ان حرکتوں اور جعلی صحافت کی یہ دکانداری بند کروائیں گے۔ اگر میرے خلاف کوئی ثبوت ہے؟ تو سامنے لاؤ اس نے کہا کہ ادا امتیاز چانڈیو آپ بہت جلد پاگل ہونے والے ہیں! تصویریں اور وڈیو ایڈٹ کر کے لوگوں کو کب تک بیوقوف بناتے رہیں گے؟

آپ جو غلیظ لینگویج دعا تھیبو کے خلاف بولتے ہو، سندھ کی ایک عورت کے خلاف ایسی باتیں کرتے ہو. کیا یہ تمہیں زیب دیتی ہیں؟ اور محمد دین میمن میرا گھر والا بہت جلد میرے ساتھ لائیو آکر تمہارے تمام الزامات کا جواب دیگا، اور جو تم بدمعاشی کر رہے ہو، اس کا جلد جواب آئیگا اور اس نے مزید کہا، کہ وہ اپنی سندھی بہن بھائیوں کی شکر گذار ہے، جو اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔ دعا تھیبو نے مزید کہا کہ امتیاز چانڈیو تم ایک ٹائیکون بن چکے ہو، پاگل ہونے والے ہو، جلد ہی تمہارے گھر والے گدو جیسی ہاسپیٹل میں تمہاری ایڈوانس بکنگ کروا دینگے۔ میں تمہیں اس لیئے جواب دے رہی ہوں، تاکہ تم آئیندہ کسی عورت کی اس طرح کردار کشی نہ کرو۔ عوام کوئی پاگل ہے؟ جو آپ کہیں گے وہ عوام مان جائیگی؟

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی