لاڑکانہ: ایس ایس پی آفیس قمبر: وومین پروٹیکشن سیل انچارج: صنم پروین بروہی خود عدم تحفظ کا شکار، وڈیو وائرل

 دی پاکستان افیئرز: ویب ڈیسک لاڑکانہ

چند دن پہلے ایس ایس پی قمبر کے دفتر میں وومین پروٹیکشن سیل کی انچارج 

صنم بروہی کا خود کا سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہوا، جس میں وہ بلک بلک کر رو رہی تھیں اور اپنے ہی دفتر والوں کی جانب سے انہوں نے جنسی حراساں ہونے کا انکشاف کیا اور ڈی آئی جی لاڑکانہ اور آئی جی سندھ سے انصاف کی اپیل کی۔ 

دیکھتے ہی دیکھتے یہ معاملہ سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے نمایاں ہوتا گیا اور ہر طرف سے عورتوں کو تحفظ دینے والی لیڈی پولیس اہلکار اور ایس ایس پی آفیس قمبر شہدادکوٹ: وومین پروٹیکشن سیل کی انچارج صنم پروین بروہی کو انصاف دینے کی اپیلیں کی جانے لگیں، پوڈ کاسٹنگ اور TV Talk Shows میں صنم پروین بروہی کیلئے آواز اٹھنے لگی۔

جس پر آئی جی سندھ نے معاملے کا نوٹیس لیکر انکوائری کنڈکٹ کی، مگر اس انکوائری ٹیم نے اب تک کیا تحقیقات کی اور اپنی رپورٹ آئی جی سندھ کو جمع کرادی تاہم صنم پروین بروہی سے انصاف ہوا یا نہیں؟ یا پھر یہ انکوائری بھی باقی انکوائریوں کی طرح پولیس ڈپارٹمینٹ کے موٹے موٹے فائلوں تلے دب گئی، ایک ہفتہ گذر چکا ہے، مگر اس معاملے سے متعلق بلکل ہر طرف سندھ میں خاموشی چھائی ہوئی ہے۔ 

انصاف کا المیہ دیکھ کر کئی لوگوں کی آنکھوں میں آنسو ہیں، لب خاموش ہیں۔

صنم پروین بروہی جو اپنے وائرل وڈیو میں بول رہی تھی، ہم جہاں جاتے ہیں، سندھ پولیس اور پاکستان زندہ باد کا نعرا لگاتے ہیں۔ مگر افسوس یہ ہے کہ دوسری عورتوں کو تحفظ دینے والی ایک لیڈی پولیس اہلکار، یہاں خود عدم تحفظ کا شکار ہے اور وہ مایوس اور پریشان ہے، کہ وہ انصاف کس سے طلب کرے وہ عدم تحفظ کا شکار دیگر عورتوں کیلئے کیسے کام کر سکتی ہے؟ جب وہ خود اپنے دفتر میں جنسی حراسمینٹ کا شکار ہو رہی ہے۔

یاد رہے کہ صنم پروین بروہی نے اپنے ہی ادارے اور اپنے ہی دفتر شیٹ کلرک کے عہدے پر کام کرنے والے انسپیکٹر: ریاض سومرو اور ہیڈ کلارک سکندر لاشاری پر جنسی حراساں Sexual Harassment کا الزام عائد کیا تھا۔ صنم پروین بروہی نے بتایا، کہ ریاض سومرو مختلف LPC لیڈی پولیس کانسٹیبلز اور پرائیویٹ عورتوں کو ویری فکیشن کیلئے ایس ایس پی آفیس قمبر آتی ہیں، کو 2004 سے اب تک مسلسل جنسی حراساں کر رہا ہے۔ جو بات اس سے برداشت نہیں ہوئی اور تب آواز اٹھانا ضروری سمجھی جب وہ خود ریاض سومرو کی جانب سے جنسی حراسمنٹ کا شکار ہوئی!

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی