دی پاکستان افیئرز: ویب ڈیسک: بلوچستان
حروں کے روحانی پیشواء پیر صاحب پگاڑو کی جانب سے بلوچستان میں اپنے مریدوں کے ہاں سالانہ وزٹ کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے،
پیر صاحب پگاڑو نے الزام عائد کیا، کہ وفاقی حکومت سندھو دریاء سے پنجاب کو 06 غیر قانونی کینال نکال کر پنجاب کی ہزاروں ایکڑ غیر آباد بنجر زمین کو آباد اور سندھ کو برباد کرنا چاہتی ہے، جس کے بعد بلوچستان کی حالت سندھ سے بھی بدتر ہو جائیگی۔
اسٹبلشمنٹ کی جانب سے سندھ حکومت جتوانے پر، آصف علی زرداری سے بحیثیت صدر پاکستان اس طرح کی NOC لے لی گئی ہے اور اگر ایسا ہے؟ تو ہم کچھ نہیں کر سکتے اور ووٹ الف کو دیں، تو ب آجاتا ہے!
تاہم صدر پاکستان آصف علی زرداری کی جانب سے پیر پگاڑو کے الزامات کے دفاع میں تاحال کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے۔ تجزیہ نگاروں، دانشوروں اور قلمکاروں کا یہ دعویٰ ہے، کہ پیر صاحب پگاڑو کے الزامات کی روشنی میں یہ کہا جا سکتا ہے، کہ پیر پگاڑو کی بات کسی حد تک بلکل درست ہو؟