کراچی: کیا پاکستانی ڈرامہ سپر اسٹار دُرِ فشاں اور بلال عباس نے شادی کر لی؟ مداحوں کیلئے بڑی خبر

دی پاکستان افیئرز: ویب ڈیسک | کراچی

پاکستانیوں کے پسندیدہ جوڑے دُرِ فشاں اور بلال عباس کی شادی کی نئی تصاویر اور ویڈیوز نے مداحوں کو خوش اور شدید تجسس میں مبتلا کر دیا ہے۔

پاکستانی ڈراموں کی تاریخ کے ریکارڈ توڑنے والے پاکستانی ڈرامے "عشق مرشد" میں بلال عباس کے ساتھ دُرِ فشاں سلیم کو مرکزی کردار میں کاسٹ کیا گیا اور ان کی آن اسکرین کیمسٹری نے سب کو اپنا دیوانہ بنا دیا۔

ڈرامے میں جہاں دونوں کی جوڑی کو بے حد پسند کیا گیا، وہیں ڈرامے کی آخری قسط کے پریمیئر کے موقع پر دونوں اسٹارز کے درمیان بڑھتی قربتیں ان کی حقیقی زندگی میں ایک ہونے کی جانب اشارہ کررہی تھیں۔

پریمیئر کے لیے تیار ہونے کے بعد دونوں نے ایک رومانوی فوٹو شوٹ بھی کروایا، جس میں مداح دونوں کی نگاہیں ایک دوسرے کی آںکھوں میں پیوست ہوتے دیکھ سکتے ہیں۔

مداحوں کی خواہش ہے کہ بلال عباس اور دُرِ فشاں کی جوڑی ایک ہو جائے، تاہم دونوں اداکاروں نے تاحال اپنے رشتہ ازدواج سے متعلق تاحال کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

اگرچہ مداحوں کو دونوں کی شادی کی خبر سننے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے، لیکن خواہشمندوں کی یہ خواہش پوری ہوگئی ہے کیونکہ دونوں ایک نئے پروجیکٹ میں پھر سے ایک ساتھ نظر آنے والے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی