نوابشاھ: پولیس کمانڈو کے پانچ سالہ ننھے منے ایتھلیٹ بچے کے دوڑنے کی وڈیو وائرل،

دی پاکستان افیئر: ویب ڈیسک نوابشاھ

نوابشاھ کے ایک ننھے منے بچے کے دوڑنے کی وڈیو دیکھ کر دنیا حیران رہ گئی ہے، کہ آخر حقیقت ہے کیا؟ وڈیو دیکھنے کے باوجود لوگ حیران تھے، کہ ایک پانچ سالہ ننھا منا بچہ صرف 25 منٹ کے اندر 04 کلومیٹر یعنی 4000 ہزار میٹر کا فاصلہ بغیر تھکے ہارے 

کیسے کور کر سکتا ہے؟ اور فنش پوائنٹ پر پہنچ کر سب کو حیران کر دینے والا ہے؟ یہ نا ممکن ہے! مگر پانچ سالہ بچے نے اس ناممکن کو ممکن بنا کر دکھایا ہے۔ جو نوابشاھ شہر کیلئے بڑے فخر کی بات ہے۔

بچے کا نام: محمد زنیر ہے، جو قائد اعظم رینجرز اسکول نوابشاھ کا ننھا منا طالب علم ہے۔ بچہ کھیل کود کے ساتھ ساتھ پڑھائی اور لکھائی میں بھی زبردست ہے اور فرسٹ پوزیشن ہولڈر ہے۔ اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ اتنی بڑی خوبیوں والا بچہ کیا کسی عام آدمی کا بیٹا ہو سکتا ہے؟ تو جی جناب یہ ایک مڈل کلاس فیملی کا بچہ ہے۔ جس کا والد SSU سندھ پولیس کا کمانڈو ہے۔ جس کا نام مظفر حسین مری بلوچ ہے۔

بچے کا والد بچے کی ان گنت خوبیاں دیکھ کر اس کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دے رہا ہے۔ تاہم اس کا خیال ہے کہ اگر حکومتی سطح پراس ننھے منے بچے کی ابھی سے ہی مالی سہائتا اور حوصلہ افزائی ہو تو وہ بڑا ہوکر پاکستان کا ایک بہت اچھا ایتھلیٹ بن کر دنیا بھر میں اپنے ملک کا نام روشن کریگا اور وقار بلند کریگا، ملکی عزت و وقار میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ شہید بینظیر آباد ضلعی انتظامیہ اور سندھ گورنمینٹ اور وفاقی سرکار کی جانب سے بچے کی حوصلہ افزائی کیلئے کیا اقدامات اٹھائے جاتے ہیں؟

بچے کے دوڑنے کی وڈیو دیکھنے کیلئے 

اس لنک پر کلک کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی