نوابشاھ: چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریل الیکشن 2024 سندھ بزنیس مین گروپ کی کامیابی جشن

 دی پاکستان افیئرز: ویب ڈیسک | نوابشاھ

مورخہ: 07 ستمبر 2024 بروز ہفتے کو چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریل الیکشن 2024 کا زبردست مقابلہ ہوا۔ 

جس میں دو گروپ ایک دوسرے کے سامنے رہے۔ گروپ نمبر:1 سندھ بزنس مین گروپ SBG  اور گروپ نمبر:2 نینشل بزنس گروپ NBG نے الیکشن میں حصہ لیا۔ 

سندھ بزنس مین گروپ SBG کی جانب سے عبدالستار قریشی کو (چیئرمین) اور یاسین جی ایم میمن کو وائس چیئرمین نامزد کیا گیا تھا۔ ایسوسی ایٹ کلاس کے امیدواران میں کیمسٹ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے (صدر) دیدار رند اور دیگر عہدیداران و میمبران شامل تھے۔ SBG گروپ کا حمایتی سابقہ (میئر) حاجی عظیم مغل اور دیگر ساتھی تھے۔  جبکہ اس کے سامنے نیشنل بزنس گروپ NBG تھا۔ جس میں چوہدری محمد افراہیم آرائیں اور اسلم شیخ شامل تھے۔ جن کو دیگر عہدیداران و میمبرز کی حمایت حاصل تھی۔ 

الیکشن والے دن مورخہ: 07 ستمبر 2024 بروز ہفتہ صبح 09 بجے پولنگ کا آغاز ہوا، جو شام 05 بجے تک جاری رہا۔ الیکشن کمیٹی کے رکن ذوالفقار عزیز میمن نے الیکشن نتائج کے تفصیلات دیتے ہوئے سندھ بزنس مین گروپ SBG کی کامیابی کا اعلان کیا اور کہا کہ سندھ بزنس مین گروپ SBG نے کارپوریٹ اور ایسوسی ایٹ کی 14 کی 14 نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے کلین سوئپ کیا ہے اور مخالف گروپ کو شکست دیکر الیکشن میں برتری حاصل کی ہے۔

الیکشن میں کامیابی پر SBG گروپ کے حمایتی یافتہ عہدیداران و میمبران نے کامیاب ہونے والوں عبد الستار قریشی اور یاسین جی ایم میمن کو پھولوں کے ہار پہنائے اور چیئرمین عبدالستار قریشی، وائس چیئرمین یاسین جی ایم میمن کی کامیابی پر حاجی عظیم مغل کی قیادت میں ریلی نکال کر SBG گروپ کی کامیابی پر جشن منایا گیا۔


ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی