کراچی: ایڈیشنل چیف سیکریٹری سندھ نے ایک یوسی سیکریٹری کو ایک ہی وقت چار اضافی عہدوں سے نواز دیا

دی پاکستان افیئرز: ویب ڈیسک کراچی

پوسٹنگ کے انتظار میں بیٹھے بی پی ایس-11 کے یوسی سیکریٹری ذولقرنین جونیجو کو سیکریٹری یونین کاؤنسل نمبر:48 مٹھی-3 ڈسٹرکٹ بدین میں 

پوسٹ کر کے اور مزید 03 یوسی سیکریٹریز کی اضافی چارج دینے کی خصوصی نوازش کر دی گئی ہے اور خالد حسین نوتکانی سے یوسی نمبر:48 مٹھی-3 کی چارج واپس لے لی گئی ہے۔ اس کے علاؤہ یوسی سیکریٹری ذولقرنین جونیجو کو یوسی سیکریٹری یونین کونسل نمبر:31 پیر بودلو (نئی موڑ)، یوسی سیکریٹری یونین کونسل نمبر:49 چاکر پہنور اور یوسی سیکریٹری یونین کونسل نمبر: 43 نندو شہر ڈسٹرکٹ بدین کی اضافی چارج دیدی گئی ہے۔ 

جس کے بعد ادارے اور سندھ کی عوام میں ایک بھونچال سا مچ گیا ہے۔ کہ سروس قوانین کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکریٹری کو استعمال کر کے ایک بلدیاتی وزیر نے کس طرح ایک یوسی سیکریٹری کو 

بیک وقت 04 اضافی عہدے دیکر عوام اور سندھ گورنمنٹ کی آنکھوں میں دھول جھونک دی ہے۔ تاہم وزارت بلدیات (سندھ) سعید غنی اور ٹرانسفر پوسٹنگ آرڈر جاری کرنے والا ایڈیشنل چیف سیکریٹری (سندھ) کی جانب سے یوسی سیکریٹری ذولقرنین جونیجو کو ڈسٹرکٹ بدین میں ایک ہی وقت اضافی تین عہدے دینے کی تاحال کوئی وضاحت پیش نہیں کی گئی ہے۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی