نوابشاھ: لیڈی ڈاکٹر ماہرہ خواجہ کا گھر کے واش روم سے لاش برآمد، گھر والوں نے واقعے کو خودکشی قرار دے دیا

دی پاکستان افیئرز: ویب ڈیسک نوابشاھ:

مورخہ: 28 اکتوبر: 2024 بروز پیر کو نوابشاھ کے ایک مقامی صحافی کی فیس بک وال پر پیپلز یونیورسٹی آف 

میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز PUMHS شہید بینظیر آباد نوابشاھ کی لیڈی ڈاکٹر ماہرہ خواجہ سے متعلق نیوز اپلوڈ کی گئی۔ وڈیو میں لیڈی ڈاکٹر کی Dead Body کو پوسٹ مارٹم کیلئے DHQ ہاسپیٹل شہید بینظیر آباد (نوابشاھ) لیکر جانے کے مناظر اور گھر میں جائے وقوعہ کے مناظر دکھائے جا رہے تھے۔ 

وڈیو میں لیڈی ڈاکٹر کا والد بھی دکھائی دے رہا تھا۔ جس سے صحافی لیڈی ڈاکٹر کے موت کے بارے میں پوچھ رہا تھا۔ لیڈی ڈاکٹر کے والد غلام محمد خواجہ رکارڈ کی گئی وڈیو میں صحافی کو بتا رہے تھے، کہ پوسٹ گریجوئیٹ لیڈی ڈاکٹر ماہرہ خان اپنے پارٹ ون FCPS امتحانات کے نتائج سے متعلق شدید ڈپریشن کا شکار تھی اور اسی وجہ سے آج اس نے اپنے گھر کے ٹوائلٹ (واش روم) میں گلے پر تیز دھار بلیڈ سے گلے کی نس کاٹ کر خودکشی کر لی ہے، جس کی وجہ سے اس کا موت واقع ہوا ہے۔

جبکہ سوشل میڈیا پر نیوز وائرل ہونے کے بعد نوابشاھ ایئرپورٹ تھانے کی پولیس نے پہنچ کر لیڈی ڈاکٹر کی ڈیڈ باڈی کو اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کروانے اور تفتیش شروع کرنے کا عمل شروع کیا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر یہ قیاص آرائیاں بھی کی جا رہی تھیں، کہ لیڈی ڈاکٹر ماہرہ خان نے اپنا گلہ کاٹ کر خودکشی نہیں کی! بلکہ اسے قتل کیا گیا ہے اور اس قتل کو چھپانے کیلئے لیڈی ڈاکٹر ماہرہ خوجہ کے گھر والے، خودکشی کا رنگ دے رہے ہیں۔ لیڈی ڈاکٹر ماہرہ خواجہ منو آباد نوابشاھ کی رہائشی تھی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی