دی پاکستان افیئرز: ویب ڈیسک: نیو سعید آباد
ڈسٹرکٹ مٹیاری، تحصیل نیو سعید آباد کے نواحی گاؤں بکھر جمالی میں
شوہر امداد علی جمالی نے اپنی بیوی افشاں رابعہ جمالی کو گھر میں پسٹل کے فائر مار کر قتل کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مقتولہ افشاں جمالی اور امداد جمالی نے 10 سال پہلے اپنی مرضی سے پسند کی شادی کی تھی۔ کچھ عرصہ قبل مقتولہ افشاں جمالی کو بی پی ایس 17 میں سندھی سبجیکٹ اسپیشلسٹ لیکچرر کی جاب بھی ملی تھی اور ہائر سیکنڈری اسکول بکھر جمالی میں پڑھا رہی تھیں۔
افشاں جمالی نہایت ہی با اخلاق، باشعور اور تعلیم یافتہ خاندان سے تعلق رکھتی تھی۔ مقتولہ کے تین بچے ہیں اور والدین دبئی میں رہائش پذیر ہیں اور اس وقت عمرہ ادا کرنے گئے ہوئے تھے، کہ پیچھے ان کی بیٹی کو اس کے شوہر امداد علی جمالی نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے اور پولیس کے مطابق قاتل کچھ بھی بتانے سے قاصر ہے۔
واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی مدد سے مقتولہ کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے، تاہم آخری اطلاعات تک ابھی تک قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔ پولیس انتظامیہ مقتولہ کے خاندان والوں کی عمرے پر جانے کی وجہ سے ایف آئی آر درج کرنے سے قطرا رہی ہے۔ جبکہ قاتل امداد جمالی کو پولیس نے پسٹل سمیت گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔